نوشکی : نوشکی مل کے ممتاز زمیندار میر بولان خان بادینی اور حاجی میر عبدالستار بادینی نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ زمیندار ایکشن کمیٹی مل فیڈر کو اپنا حصہ تک نہیں سمجھتی، کیا مل کے زمینداروں نے ذمیندار ایکشن کمیٹی کو ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ مل فیڈر لاوارث ہے جن کا بجلی کھبی 6 گھنٹے اور کھبی سات گھنٹے کیا جاتاہے، وولٹیج انتہائی ناقص ہے، زمینداروں کے مشینری کی نقصانات ہورہی ہے مگر زمیندار ایکشن کمیٹی نے مل فیڈر کو کھبی بھی اپنا نہیں فیڈر سمجھا وہ سٹی اور دیگر دیہی فیڈروں کے لئے آواز بلند کرتے ہیں مگر لاوارث مل فیڈر کے لئے کھبی بھی آواز بلند نہیں کی انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا مدت 2 سال ہے مگر موجودہ کابینہ ساڑھے تین سالوں سے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی پر قابض ہے اپنی ذاتی مفادات اور بلیک میلنگ کے لئے وہ متعلقہ محکموں کو بلیک میل کرکے اپنے کابینہ کو طول دینے کے لئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزارنے کے باوجود اخلاقی طور پر کابینہ کو ختم نہیں کیا گیا مگر میر افضل خان مینگل جب زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر تھے جب انکے کابینہ کا مدت پورا ہوا تو مدت پوری کرنے کے بعد اخلاقی طور زمیندار ایکشن کمیٹی کے کابینہ کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کئیے، مگر زمیندار ایکشن کمیٹی کے کابینہ کا مدت ڈیڑھ سال پہلے ختم ہوچکا ہے، مگر وہ ابھی تک کابینہ پر اپنی ذاتی مفادات اور مراعات کے لئے چمٹا ہواہے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے کابینہ کا کوئی حیثیت نہیں ہے، مدت پورے ہونے کے باوجود کابینہ کو تحلیل نہیں کیا جارہاہے، زمیندار ایکشن کمیٹی کا ڈمی کابینہ ذمینداروں کے نام پر بلیک میلنگ کیا جارہاہے صرف چند آس پاس کے اپنے مخصوص زمینداروں کو خوش کرکے باقی سب کو دیوار سے لگا چکے ہیں جن کا واضع مثال لاوارث مل فیڈر ہے، جن کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ، انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا مدت پورا ہوچکا ہے ڈیڑھ سال سے زمیندار خاموش ہے مگر اب مزید خاموش نہیں رہا جاسکتا ، اور نہ ہم ڈیڈھ سال کے پوری ہونے والی کابینہ کو مزید تسلیم کرینگے وہ اخلاقی طور پر کابینہ کو تحلیل کرکے زمیندار ایکشن کمیٹی کے انتخابات نئے سال 2021 کے جنوری کے ماہ میں کرانے کا اعلان کریں بصورت دیگر لاوارث مل فیڈر کے زمیندار دیگر فیڈرز کے زمینداروں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور ہم انتظامیہ سمیت دیگر محکموں پر یہ واضع کرانا چاہتے ہیں کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا مدت دو سال ہے اور اس کابینہ کا ۔مدت ڈیڑھ سال پہلے پورا ہوچکا ہے وہ مزید ان کابینہ کے ارکین کے بلیک میلنگ میں نہ آئے اور نہ یہ ڈمی کابینہ مزید زمینداروں کا نام استعمال کریں آخر میں انہوں نے کمانڈنٹ نوشکی، چیف کیسکو، کمشنر رخشان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر نوشکی، ایکسئن واپڈا نوشکی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مل فیڈر کے زمینداروں کے مسائل کو فوری حل کرائیں ، اور وولٹیج کی کمی بیشی کو دور کرائیں تاکہ زمیندار وں کو مزید نقصانات کا سامنا نہ ہو
