کابل: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک

کابل: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، گزشتہ روز بھی کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقےخیر خانہ میں ایک گاڑی کے نصب بارودی مواد سے ٹکرانے پردھماکا ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی جبکہ پولیس نے دھماکے کے متاثرہ افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک جج کو ہلاک کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!