بلوچستان سیکریٹریٹ ملازمین کیلئے الاؤنس منظور

بلوچستان سیکریٹریٹ ملازمین کیلئے الاؤنس منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی : وزیراعلیٰ بلوچستان سیکریٹریٹ اور انیکسی میں افسران، اسٹاف کیلیے وزیراعلیٰ آفس الاؤنس منظور کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ سے جاری کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور انیکسی میں تعینات افسران اوراسٹاف کو رواں بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد بطور الاؤنس ملے گا۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ آفس الاؤنس یکم جون 2020 سے منظور کیا گیا ہے۔ الاونس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور انیکسی کی منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتی کے عرصہ کے دوران ملے گا۔ وزیراعلیٰ آفس الاونس کی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!