پابندیوں میں نرمی: پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے

پابندیوں میں نرمی: پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلےکے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔ تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔ واضح رہےکہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ وبا کی وجہ سے حج کو بھی محدود کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!