لاہور: 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر منتظمین کے خلاف جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسے سے نقصان پر ن ليگ کے منتظمين کو 1 کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھيجا گيا ہے۔ پارکس اینڈ ہوٹری کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے مطابق ہونے والے نقصان کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ایچ اے کا مزید کہنا تھا کہ جلسے سے قدیم ورثے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ 3 روز ميں رقم جمع کروائيں، ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔
