حکومت 31جنوری تک مستعفی نہیں ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، رانا ثناء

حکومت 31جنوری تک مستعفی نہیں ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، رانا ثناء

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی نہیں ہوئی تو پھر طے ہے کہ فروری میں لانگ مارچ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور اس کے نتیجے میں استعفے بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن سے متعلق حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے شو آف ہینڈز پر بات ہوتی رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں چند لوگ ایسی حرکت کرتے ہیں جس سے پوری پارلیمنٹ بدنام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈز سے الیکشن کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوگی، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے، حکومت کے پاس نہ تو درکار اکثریت ہے، نہ ہی وہ حالات ہیں کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ بیٹھ سکے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت ووٹ کی عزت اور جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ حکومت صاف شفاف الیکشن کے مطالبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنظیمی طور پر اور دیگر طور پر بھی پارٹی میں مسائل ہوتے ہیں جو اچھے طریقے سے حل کر لیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!