کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءجان محمد گرگناڑی کے اغواءکیخلاف خضدا ر ‘ وڈھ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی شاہراہیں بند ‘ وہیر اور خضدارسے نیشنل ہائی وے گزشتہ 18 گھنٹوں سے تاحال بند۔روڈ کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہے۔ہزاروں مسافر اس شدید سردی میں روڈ پر پریشان ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کے خلاف کوئی پیش رفت نہیں دکھائی نہیں دے رہی وڈھ بازار میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے اسی طرح برمہ ہوٹل نزد بلوچستان یونیورسٹی مین سریاب روڈ کو بی این پی ضلع کوئٹہ کیجانب سے بلاک کر دیا گیا ہے۔ پارٹی قائدین کے ہدایات کیمطابق جب تک بی این پی کے سینئر رہنماءکو بازیاب نہیں کیا جاتاتب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔






