استعفوں کا معاملہ ، پیپلزپارٹی حتمی فیصلہ سی ای سی اجلاس میں کریگی

استعفوں کا معاملہ ، پیپلزپارٹی حتمی فیصلہ سی ای سی اجلاس میں کریگی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم کا ساتھ دیگی یا نہیں؟ اس کا حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا،پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا روایتی اجلاس 27 دسمبر کو ہوتا ہے لیکن اجلاس اس سے پہلے بلائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر حتمی فیصلہ سی ای سی میں کرے گی، ذرائع کے مطابق پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جلد بلائے جانے پر غور کیا جارہا ہے سی ای سی کا روایتی اجلاس ہر سال 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں ہوتا ہے لیکن سی ای سی کا اجلاس 27 دسمبر سے قبل بلانے پر غور جاری ہے، پی پی ذرائع کے مطابق27 دسمبر کو پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت لاڑکانہ میں موجود ہو گی،پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں بلاول بھٹو کی مصروفیات ہونگی،پارٹی رہنماو¿ں کی سی ای سی کا اجلاس 27 دسمبر سے قبل بلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کا معاملہ زیر غور آئے گا، قیادت استعفے کے معاملے پر پارٹی ارکان کے تحفظات پر غور کرے گی پیپلز پارٹی کے بعض ارکان اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر مخالفت کر رہے ہیں، آن ارکان کا موقف ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے پارلیمانی سیاست کی مخالفت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام مسائل اسمبلیوں میں حل کئے ہیں پیپلز پارٹی نے کبھی غیر پارلیمانی سیاست کی حمایت نہیں کی اورکسی کے دباو¿ پر اسمبلیوں سے استعفے دینا درست فیصلہ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!