پاکستانی آرٹسٹ کا جولیا رابرٹ اور امینڈا سیفرائڈ کیلیے تخلیق کیا گیا شاہکار

پاکستانی آرٹسٹ کا جولیا رابرٹ اور امینڈا سیفرائڈ کیلیے تخلیق کیا گیا شاہکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستانی کرسٹل آرٹسٹ سارہ شکیل نے حال ہی فرانس کی لگژری برانڈ لینکم (lancome)کی ڈیجیٹل کرسمس مہم میں اشتراک کیا، مشہور برانڈ کی ڈیجیٹل کرسمس مہم میں ہالی وڈ کی جولیا رابرٹ اور امینڈا سیفرائڈ جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ کرسٹل آرٹسٹ سارہ شکیل کی جانب سے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی، ویڈیو میں لنکم کی ہالی وڈ شخصیات پر مشتمل ڈیجیٹل مہم میں سارہ شکیل کاجگمگاتا آرٹ نمایاں ہے۔ پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں سارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی خبر جسے میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کی کافی عرصے سے منتظر تھی، خواب یقیناً اخلاص، مسکراہٹ اور ہر چیز سے بنتے ہیں، لنکم سے میرا رشتہ اس سے کم نہیں جو کچھ میں نے بیان کیا۔
سارہ نے لکھا کہ جولیا رابرٹ اور امینڈا سیفرائڈ کے لیے آرٹ تخلیق کرنا میرے لیے چٹکی کاٹنے جیسا تھا، جب بھی میں ان کی تصویروں کو دیکھتی اور ان کو جگمگانے کے لیے کام کرتی مجھے لگتا یہ ایک خواب ہے۔ سارہ نے مزید لکھا کہ ہالی وڈ اداکارائیں جب دیکھیں گی تو مجھے امید ہے وہ اپنی پسند کے مطابق اسے پسند کریں گی، اس جذبے نے میرے تخیلات کو ہزار گنا زیادہ روشن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!