چاغی، نوشکی، گوادر، ، کیچ اور پنجگورسمیت فاٹا کیلئے براڈبینڈ ‘ آپٹیکل فائبر کے8ارب81کروڑ کے منصوبے

چاغی، نوشکی، گوادر، ، کیچ اور پنجگورسمیت فاٹا کیلئے براڈبینڈ ‘ آپٹیکل فائبر کے8ارب81کروڑ کے منصوبے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کے ماتحت ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت خیبر پختونخواہ اور تمام قبائلی علاقہ جات سمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موبائل فون رابطوں، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور آپٹیکل فائبر بچھانے کیلئے ریکارڈ 8 ارب81 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے مکمل کیئے جائیں گے۔منصوبوں کی منظوری سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 75ویں اجلاس میں دی گئی ۔یہ پراجیکٹس سب سے کم آفر دینے والی کمپنیوں ٹیلی نار، جاز، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کو دیئے گئے منصوبوں کی تکمیل پر 60 لاکھ سے زائد آبادی کو سہولیات میسر آئیں گی ۔جبکہ وزارت تعلیم کی درخواست پر آئی سی ٹی برائے خواتین منصوبے میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اپنے پیغام میں چیئرمین بورڈ، سی ای او اور تمام بورڈ ممبران کو ریکارڈ منصوبے پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو کسی پذیرائی کی نہیں بلکہ عوامی مشکلات کی فکر ہے اسی لیئے وزارت آئی ٹی کے تحت جس تیزی سے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کام ہورہا ہے وہ کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ اگر ہم اپنے دور میں عام آدمی تک مطلوبہ سہولیات پہنچانے کا اپنا کام کرسکے تو یہی سب سے بڑا اعزاز اور میڈل ہوگا۔وزارت آئی ٹی اور اس کے تمام ماتحت ادارے اپنی کارکردگی سے ہی اپنی اہمیت و افادیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔دوسری جانب بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اور خاص کر خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقہ جات کو خصوصی اہمیت دی گئی اجلاس کی تفصیلات کے مطابق نیکسٹ جنریشن پلان کے تحت چاغی، نوشکی، ، گوادار، ، کیچھ اور پنجگور کے پسماندہ اور دور دراز علاقے جبکہ جہلم، چکوال کیلئے مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے ان منصوبوں کے تحت 86 ہزار 773 مربع کلومیٹر میں واقع گاں دیہات، مضافاتی علاقوں کے 9 لاکھ 88 ہزار 477 افراد کو وائس اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی سہولت میسر آئے گی جس کی مجموعی لاگت 4 ارب، 15کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار 446 روپے ہوگی۔ یو ایس ایف بورڈ میٹنگ کے اہم فیصلوں میں آپٹیکل فائبر پروگرام کے ذریعے انتہائی دشور گزار اور ماضی میں سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک ترین سمجھے جانے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے بعد خصوصی اہمیت دی گئی ہے جس کے تحت باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، ایف آر پشاور اور ایف آر کوہاٹ کے علاقوں میں 837 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر بچھائی جائے گی۔ اسی طرح سندھ کے شہروں نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد اور خیرپور کے 90 ٹانز اور یونین کونسلوں میں 629 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر بچھانے کے منصوبے ہیں آپٹیکل فائبر کے ان دونوں منصوبوں پر مجموعی لاگت 4 ارب، 65 کروڑ، 98 لاکھ 64 ہزار 984 روپے آئے گی۔جبکہ اس کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد آبادی کو سہولیات میسر آئیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام اور چیئرمین یو ایس ایف بورڈ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت کے تحت ان منصوبوں کا بنیادی مقصد دورز دراز کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے ان افراد کو ڈیجیٹل ورلڈ کے دائرے میں لانا ہے جو اب تک براڈ بینڈ سروس سے محروم یا نیٹ ورک کی کمزوری سے مشکلات کا شکار ہیں، شعیب صدیقی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے کام کررہی ہے انھوں نے کہا کہ گوادر، چاغی، کیچھ جیسے پسماندہ ترین علاقوں اور خطرناک ترین شمار ہونے والے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے بعد بھاری رقوم سے فائبر آپٹک کے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام، پاکستان کے ہر شہری کو ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ کی سہولیات فراہم کرنے میں کس حد تک سنجیدہ ہے۔ بورڈ چیئرمین کے مطابق اس سے قبل 19 اکتوبر کو بورڈ نے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موبائل فون رابطوں اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے 5، ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ اس طرح رواں مالی سالی کی پہلی ششماہی میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کی ہدایت پریونیورسل سروس فنڈ بورڈ نے ایک کروڑ سے زائد آبادی کیلئے ریکارڈ 13 ارب 92کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا اجرا کیا گیاہے ۔جو وزارت آئی ٹی اور یونیورسل سروس فنڈ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔قبل ازیں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حارث محمود چوہدری نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو منصوبوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی انھوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، سیکریٹری و چیئرمین شعیب احمد صدیقی اور بورڈ ارکان کا یو ایس ایف پر بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا امتیاز یہی ہے کہ منصوبوں کی تفویض میں خالصتا میرٹ اور شفافیت کے ساتھ ان کی بروقت تکمیل کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل میں یو ایس ایف کا کردار نمایاں ہو۔ حارث چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ انھیں بھی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں شامل کیا جائے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی وہاں حالات پرامن ہوئے اور ہمیں کام کرنے کی کلیئرنس ملی ہم نے اپنے منصوبے جاری کردیئے ہیں، جو یقینا وہاں کے لوگوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہوگی۔قبل ازیں اجلاس کے آغاز میں یوفون پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان اور کورونا وبا سے ہونے والے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے شرکا میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ، این آئی ٹی بی کے سی ای او شباہت علی شاہ، ٹیلی نار کے سی ای او عرفان وہاب، عمران اختر شاہ، کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال، اور ممبر ٹیلی کام عمر ملک شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!