پیٹرول پر پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کرینگے ‘ کریم نوشیروانی

پیٹرول پر پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کرینگے ‘ کریم نوشیروانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر وسابق صوبائی وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی نے ایرانی پیٹرول پرپابندی مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی معیشت ایرانی پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاءپرمنحصر ہے ،پیٹرول پرپابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو رخشان ،مکران اور قلات ڈویژن میں قومی شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کیاجائے گا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو چارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ ماضی کی طرح بلوچستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں عوام پر صرف ٹیکس درٹیکس لگارہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوگیاہے دوسری جانب بلوچستان میں بجلی نہ ہونے ،اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداری کا شعبہ تباہ ہوگیاہے جبکہ فیکٹریز نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی ہے ،محدود وسائل میں صوبائی حکومت کی جانب سے ایرانی پیٹرول پر پابندی کا فیصلہ ان کے خلاف جائے گی ،انہوں نے کہاکہ ایرانی پیٹرول سے یہاں کے ہزاروں لوگوں کاروزگار وابستہ اور ان کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں اگر پیٹرولیم مصنوعات پر پابندی برقرار رہی تو ہزاروں چولہے بجھ جائیںگے پہلے سے ہی بلوچستان میں بے روزگاری انتہا کو پہنچی ہوئی ہے اگر مزید بے روزگاری بڑھی تو نوجوان غلط رہ پر چلے جائیںگے بلکہ صوبے میں چوری ،دہشتگردی میں اضافہ ہوگا اور عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیںگے جو بعد میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر پابندی کافیصلہ مسترد کرتے ہیں اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم رخشان ،مکران اور قلات ڈویژن میں قومی شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کرینگے ،انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو چارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بحیثیت آئی جی ایف سی ساﺅتھ صوبے کیلئے بہت سے خدمات سرانجام دئےے ،امید ہے کہ وہ ایرانی پیٹرول پر پابندی سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کریںگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!