کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےمچھ کوئلہ فیلڈ فائرنگ واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جام کمال نے فائرنگ میں ملوث عناصرکی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے زخمی کان کنوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ۔ واقعے پر وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ
