نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے سماجی رابطے کی ویب پرمچھ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں بے گناہ نہتے مزدوروں کی بے دردی سے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں صوبہ میں فرقہ ورانہ، لسانی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے جس کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا غربت ، بھوک و افلاس کے مارے اس صوبہ کے عوام کو باہم اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے-
