چاغی ،  ساسولی  اور  بوبگزئی قبیلے میں جاری رنجش کا خاتمھ

چاغی ، ساسولی اور بوبگزئی قبیلے میں جاری رنجش کا خاتمھ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) چاغی میں ساسولی اور بوبگزئی قبیلے کے درمیان فائرنگ اور ایک شخص زخمی ہونے کے رنجش کا تصفیہ کر دیا گیا ساسولی اور بوبگزئی قبیلے شیروشکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق قباہلی رہنما حاجی سردار محمد شریف محمد حسنی کے سربراہی میں جرگے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر حاجی ملارحیم مینگل حاجی سلطان علی حسنی عبدالباقی حسنی ڈاکٹر دوست محمدشیر زادہ حاجی روز محمد مینگل اورحاجی عبدالولی انام زی کے ثالثی اور کوششوں سے رنجش کا تصفیہ کردیا گیا اس موقع پر حاجی محمد سرور بوبگزئی حاجی مولوی عبدالستاربوبگزئ حاجی کرم شاہ بوبگزئی مولوی عبیداللہ بوبگزئی غلام نبی بوبگزئی میر سجا خان بوبگزئی ملک محمدظریف بوبگزئی ڈاکٹر عبدالباسط بوبگزئی سردارسمال خان ساسولی حاجی محمدوارث ساسولی مولوی عبدالعزیز ساسولی ملامحمدرضا ساسولی۔عبدالواحد ساسولی خدابخش ساسولی موجود تھے۔ قبائلی رہنماء سردار شریف محمد حسنی اور مولوی عبیداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے سے قبائل میں اخوت و بھائی چارے کے رشتوں کو فروغ ملے گا تنازعات کا خاتمہ نیک شگون ہے اسلام بھی درگزر کرنے کا درس دیتا ہے ۔ساسولی اور بوبکزئی قبائل کی دور اندیشی باعث مسرت ہے اخر میں مولوی عبیداللہ نے دعا کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!