خواجہ آصف کو احتساب کے نام پر انتقام کے شکنجے میں لایا گیا، ملک پر آمریت مسلط ہے ، خواجہ سعد رفیق

خواجہ آصف کو احتساب کے نام پر انتقام کے شکنجے میں لایا گیا، ملک پر آمریت مسلط ہے ، خواجہ سعد رفیق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سیالکوٹ: مرکزی راہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو احتساب کے نام پر انتقام کے شکنجے میں لایا گیا، ہم پر جھوٹ کیس ڈالے گئے، ملک پر جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نونلیگ کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں ، آمریت کے نام پر جمہوریت کو داغ دار کیا گیا۔یہ فرمائش لاڈلے کی تھی جسے رد نہیں کیا جا سکتا ۔ خواجہ آصف کو جھوٹے کیس میں پابند سلاسل کیا گیا ہے ، وہ بہت جلد آزاد ہوں گے۔یہ قیدیں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں۔ پہلے نیب کے ذریعے اب انٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت بحال کرنا ہے، ملک کو73 کے آئین کے مطابق چلانا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا حکمران اور اس کے پیروکار ہیں جو ٹی وی پر گالیاں بکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!