نوشہرہ :خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان جائیداد تنازعہ کے باعث اکبر پورہ میں پیش آیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ڈی ایس پی پبی طیب جان کے مطابق رب نواز نامی شخص کی اہلیہ اور اس کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔بہن نے جب جائیداد میں حصہ مانگا تو دو نوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں رب نواز کے 2 بیٹے سعید اور زاہد جاں بحق اور 3 بیٹے زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے دوسرے فریق کا ارشد نامی شخص اور 1 راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے۔
