بلوچستان میں کورونا کے21نئے مریض سامنے آگئے

بلوچستان میں کورونا کے21نئے مریض سامنے آگئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے 2 اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے21نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 21 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 468افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے2 اضلاع میں 21مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12424 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 21مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد11 ہزار 294 ہوگئی ہے صوبے میں ریکور کرنے والوں کی شرح 91فیصد ہے جبکہ 991 مریض زیر علاج ہیں، ان کی شرح صرف اٹھ فیصد ہے ،بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 139ہے ،صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے ،،،جبکہ 480افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!