تمبو: چھتر کے علاقے میں ایک ہی قبائل کے دوگروپوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق ملزم فرار پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے فلیجی میں پیچوہا برادری کے دو گروپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اللہ ڈنہ پیچوہا جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔منگولی پولیس کی کامیاب کاروائی 302 قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم عرصہ دراز سے روپوش تھا مزید تفتیش و کاروائی شروع کردی گئی ہے ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی نے ایس ایچ او منگولی غلام قادر رند کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر میری سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او منگولی غلام قادر رند نے ایک مکان پر کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپے کے دوران 302 قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے مزید تفتیش و کاروائی شروع کردگئی ہے۔
