بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے پر رب کا شکر گزار ہوں۔ ایک ویڈیو بیان میں ظفر مسعود نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے یقیناً ایسا کچھ کیا ہوگا، جس پر خدا ان سے راضی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی اپنا کام جاری رکھوں گا۔ ورسیسٹر کے میئر نے لوگوں میں امید جگانے پر شہر کی چابی یادگار کے طور پر ظفرمسعود کو پیش کی۔ یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، افسوسناک حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
