تشنج بچائو ، ضلع چاغی میں تیسری مہم کا آغاز 24 اگست سے ہو گا

تشنج بچائو ، ضلع چاغی میں تیسری مہم کا آغاز 24 اگست سے ہو گا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے تشنج سے بچاو کے لیے ضلع چاغی میں تیسری مہم کا آغاز 24 اگست سے شروع کی جارہی ہے جو کہ 29 اگست 2020 تک جاری رہے گا جس کے تحت ضلع بھر میں 15 سال سے 49 سال کے تقریبا 56000 ہزار بچیوں اور خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ نے دالبندین پریس کلب میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران کہی قبل ازیں ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ کی قیادت میں تشنج سے بچاو کے شعور و آگاہی مہم کے سلسلے میں پرانا ہسپتال تا پریس کلب واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر پی پی ایچ آئی چاغی عبدالوہاب بلوچ ۔یونیسیف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹرز حفیظ اللہ شہی ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سعید احمد بلوچ ۔ڈسٹرکٹ سپرینئڈنٹ ویکسینیشن حاجی محمد اکرم اور ویکسینیٹرز کی ٹیم بھی موجود تھی ۔ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ نے کہا کہ تشنج کی بیماری جو کہ ایک جراثیم سے خصوصآ پسماندہ علاقوں میں دوران زچگی مناسب صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے خواتین اور نوزائیدہ بچوں میں پھیلتی ہے اس کا تدارک مناسب اقدامات کے ذریعے ممکن ہے انہی اقدامات میں سے ایک بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانا ہے تشنج ایک جان لیوا مرض ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بچے اور حاملہ خواتین اس کا شکار ہوجاتے ہیں اسی سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع چاغی میں بھی محکمہ صحت کی 90 ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد تشنج کی تیسری مہم کا 24 اگست بروز سوموار سے آغاز کررہی ہے جس میں 15 سال سے لے کر 49 سال کی وہ خواتین کو پہلی اور دوسری مہم میں تشنج کے حفاظتی ٹیکے پچھلی دو مہموں میں لگ چکے ہیں اور وہ خواتین اور بچیاں جو پہلی دفعہ حفاظتی ٹیکے لگوا رہی ہوں گی سب کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے علاوہ دس اور موذی بیماریوں کے خلاف بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں گذشتہ ہفتے سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں 2 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوارہے ہیں اس لیے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو چائیے کہ وہ اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا بھر پور ساتھ دیں اور اپنے 15 سال سے اوپر کی بچیوں اور خواتین کو اس جان لیوا مرض سے بچاو کے ٹیکے لگوائیں اور والدین کو بھی چائیے کہ وہ اپنے دوسال سے چھوٹے بچوں کو بھی مختلف موذی امراض سے بچنے کے ٹیکے لگوانے کےلئے اپنے ہمراہ حفاظتی ٹیکے لگوانے والی ٹیموں کے پاس یا قریبی مرکز صحت لے جاکر ٹیکے لگوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ موذی امراض سے بچایا جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!