سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ تا کورونا کردار ادا کیا، فواد چوہدری

سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ تا کورونا کردار ادا کیا، فواد چوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ سے کورونا تک ہر کرائسز میں شاندار کردار ادا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ان نوجوانوں کے خلاف مہم قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہو گا تو اسی گروپ نے مخالفت کی تھی۔ایک اور ٹوئٹ میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اسٹینڈرڈز طے کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ماہ کے اندر ابتدائی اسٹینڈرڈز کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کر دیں گے، میرے اندازے سے بہت مشکل کام تھا، بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں کر کے رہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!