عالمی تنظیم گلوبل فنڈ کا اپنے فنڈز کی خودنگرانی کا اقدام عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ، مریم اورنگزیب

عالمی تنظیم گلوبل فنڈ کا اپنے فنڈز کی خودنگرانی کا اقدام عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ، مریم اورنگزیب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی تنظیم گلوبل فنڈ کے اپنے فنڈز کی خودنگرانی کے اقدام پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا ہے کہ سویٹزرلینڈ میں قائم عالمی تنظیم کا ایڈز سمیت دیگر بیماریوںپر قابو پانے کے لئے یہ نگرانی اقدام عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلوبل فنڈ کا خط وزیرصحت عمران کی نااہلی، نالائقی ، غیرسنجیدگی ، غیرشفافیت اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی (اے۔ایس۔پی) اختیار کرنے کا مطلب حکومتی ساکھ ختم ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا عالمی فنڈ نے یہ اقدام سیاسی عدم استحکام اور ناکام حکومت مسلط ہونے کی وجہ سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا گلوبل فنڈ نے یہ اقدام سنجیدہ معاملات میں مجرمانہ لاپرواہی برتی جانے اور عوام کا فیصلہ سازی میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل فنڈ کا یہ فیصلہ ملک میں شفافیت نہ ہونے ، فراڈ اور کرپشن کی وجہ سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان گلوبل فنڈ نے یہ فیصلہ آپ کی نالائق اور کرپٹ حکومت کا شراکت داروں کو ساتھ لے کر نہ چلنے سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا عالمی تنظیم ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کے لئے مزید 30 کروڑ ڈالر گرانٹ اپنی براہ راست نگرانی میں خود خرچ کرے گی ۔ انہوں نے کہا عالمی تنظیم کا خط عمران خان کی ایڈز سمیت دیگر سنگین امراض کے تدارک کے لئے غیرسنجیدگی اور مجرمانہ لاپرواہی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے پولیو کے معاملے میں بھی غیرسنجیدگی، لاپرواہی بدترین نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں پولیو کم ہونے کے بجائے عمران صاحب کے دور میں ریکارڈ تعداد میں بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا ڈینگی سے لے کر کورونا تک عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی ہر سمت عیاں ہے ۔ انہوں نے کہا وفاق کی عدم دلچسپی اور کردار کی وجہ سے صوبوں میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا عالمی تنظیم نے واضح کہا ہے کہ اہم پہلووں پر حکومت توجہ نہیں دے رہی جو لمحہ فکریہ اور تشویشناک ہے ۔ انہوں ن۷ے کہا ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کی روک تھام پر توجہ نہ ہونا قومی صحت کو خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا ایچ آئی وی اور ٹی بی کے لئے فنڈنگ کی نئی درخواستوں پر بھی تشویش ہے، یہ بیماریوں کے پھیلاو کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ خط ثبوت ہے کہ مطلوبہ وسائل متعلقہ پروگراموں پر درست طورپر خرچ نہیں ہورہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطع پر بھی وزیر صحت عمران خان صحت کے وسائل بروئے کار نہیں لا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!