روم : اٹلی کے وزیراعظم گیسیپی کونٹے نے کہا ہے کہ روس کے صدر اپوزیشن رہنما ناوالنی کو زہر دئیے جانے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیں گے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کونٹے نے بتایا کہ ایک حالیہ بات چیت کے دوران روسی صدر نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو بھی ہو ا روس وہ سب واضع کر دینا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ ناوالنی کے معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ جرمن حکام کے ساتھ بھی تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامائی صورتحال پر تعاون یورپی یونین اور روس کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے ۔
