برطانیہ کا کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مزید عالمی تعاون پر زور‘12ارب ڈالر امداد کی منظوری

برطانیہ کا کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مزید عالمی تعاون پر زور‘12ارب ڈالر امداد کی منظوری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لندن : برطانیہ نے کوروناوائرس کی وبا سے بہتر انداز میں نمٹنے کےلئے مزید عالمی تعاون اور غریب ملکوں پر قرض کا بوجھ کم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ان کی معیشت بحال ہوسکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ ریشی سنیک نے ایک بیان میں کہا کہ اس بحران کے اثرات سے کسی ملک کی معیشت محفوظ نہیں رہی اورہر کساد بازاری سے ملکوں کے معاشی انحطاط کا خدشہ بڑھ رہا ہے دوسر ی جانب عالمی بینک نے ترقی پذیرملکوں کے لئے کوروناوائرس کی ویکسین کی خریداری اورتقسیم ، کوروناکے ٹیسٹوں اورعلاج کے لئے بارہ ارب ڈالرامدادکی منظوری دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کے سربراہ مالا پاس ڈیوڈ نے ایک بیان میں کہاکہ اس امداد سے ایک ارب افرادکو بیماری سے بچاوکی دوا کے لئے مدد فراہم کی جائے گی اوریہ امدادکورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک کے ایک سوساٹھ ارب ڈالر کے مجموعی پیکیج کاحصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!