قلات( نامہ نگار) ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر او ڈھو نے کہا ہیکہ قلات میں مقتول طالب علم محمد عمران کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہیں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ایک ملزم کا نام احسان دوسرے کا شعیب احمد اور تیسرے کانام نعمان ہیں تینوں ملزمان کی عمرے چودہ سال سے بائیس سال کے در میان ہیں تفتیشی پولیس ٹیم کے لیئے پانچ لاکھ روپے اور تعریفی سرٹیفیکیٹس کا علان والدین اور اساتزہ بچوں کی اخلاقی تربیت پر زیادہ توجہ دے طالب علم عمران قتل کیس ایک بلائنڈ کیس تھی مگر اللہ تعالیٰ نے پولیس کی بہت مدد کی میں قلات کے سیاسی و قبائلی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے اس کیس میں پولیس کی مدد کی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ایس پی آفس قلات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی قلات عزت نزیر بلوچ ایس ایس پی ارباب امجد کاسی ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی ڈٰ ی ایس پی لیگل منظور احمد مینگل ایس ایچ او حبیب نیچاری اور بی این پی کے رہنماﺅں سردارزادہ نعیم دہوار عبدالفتاح عالیزئی احمد نواز بلوچ اور دیگر رہنماءموجودتھے ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر او ڈھو نے کہا ہیکہ ملزمان پہلے بھی غیر اخلاقی سرگرمیاں کر چکے ہیں طالب علم عمران کیس ایک بلائنڈ کیس تھا جسے قلات پولیس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزما ن کو گرفتار کرلیا اس واقع سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی تھی انہواں نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری سے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہوا ہے پو لیس عوام کی تعاون سے ملزما ن تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا میں قلات کے عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں اس اہم کیس میں پولیس کی مدد کی انہوں نے کہاکہ ملزمان بچوں کو چاکلیٹ وغیرہ دیتے اور اوپنے ساتھ لیجا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے ملزمان نے پہلے بھی اس قسم کے واردات کر چکے ہیں جن کادوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کر لیا ہیں انہوں نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کے لیئے پانچ لاکھ روپے اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کا علان کیا اور مقتول طالب علم کے لواحقین کے لیئے امداد کے لیئے صوبائی حکومت سے درخواست کرنے کی یقین دہانی کردی






