لیویز فورس نے قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ‘ کمانڈر سدرن کمانڈ

لیویز فورس نے قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ‘ کمانڈر سدرن کمانڈ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ لیویز فورس نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں قیام امن کیلئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا کردارادا کیا ہے پاک فوج کی جانب سے ابتک 3302لیویز اہلکاروں کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیت دی گئی ہے جبکہ 1030اہلکاروں کی تربیت جاری ہے180اہلکار کمانڈوٹریننگ کورس کر رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو لیویزہیڈکوارٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرصوبائی وزیرداخلہ میرضیاءلانگو،ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمن نے کمانڈرسدرن کمانڈ کا استقبال کیابعد ازاںکمانڈر سدرن کمانڈنے لیویز کی یادگارشہداءپرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔جنرل محمد وسیم اشرف نے بلوچستان میں امن قائم کرنے کیلئے لیویز کے شہداءکو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نے لیویز ہیڈکوارٹر میں آئی ٹی روم ،جی فنسنگ سہولت ،اسلحہ اور اسلحہ کے اسٹالز کابھی جائز لیا اور نئے تعمیر شدہ کانفرنس ہال کابھی معائنہ کیا۔ اس موقع پرلیویز اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا کہ لیویز فورس نے بلوچستان میں قیام امن اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں لیویز فورس کا صوبے میں اہم کردار ہے پاک فوج نے لیویز فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے بھر پور طریقے سے جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ابتک لیویز فورسکے 3302جوانوں کو استعداد کار بڑھانے کے پروگرام میں تربیت دی گئی ہے جبکہ مزید1030اہلکاروں کی ٹریننگ جاری ہے اوراسوقت کوئٹہ میں 180اہلکاروں کو کمانڈو ٹریننگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!