دالبندین سمیت چاغی و گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ

دالبندین سمیت چاغی و گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) دالبندین سمیت چاغی و گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ۔سردی کی شدت میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح چاغی سمیت دالبندین ۔یک مچ ۔گردی جنگل ۔آمری ۔پدگ اور آس پاس کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ سوختنی لکڑی اور ایندھن گیس کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ۔دالبندین میں بارش کے برستے ہی شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی اور سیلابی پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس سے پیدل چلنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سرد موسم نے سر شام لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!