اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین اور پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر چک شہزاد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی






