چاغی : محکمہ تعلیم ضلع چاغی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مند کامیاب امیدواروں کی قسمت جاگ اٹھی 14 ماہ کا طویل مدت گزرنے کے بعد آرڈرز جاری ۔امیدواروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے طرح چاغی ضلع میں محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی تعیناتی کے آرڈرز بالآخر جاری کردیئے گئے جن میں 64کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی گئی ہیں ان اساتذہ میں گریڈ 9 تا گریڈ 15 کے مختلف کیٹیگریز کے اساتذہ شامل ہیں تعیناتی کے آرڈرز جاری ہوتے ہی بیروزگار نوجوانوں کی چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور بعض کامیاب نوجوانوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی کہ بیروزگاری کے ان کٹھن حالات میں 14 ماہ کا طویل عرصہ گذرنے کے بالآخر ان کی قسمت جاگ اٹھی اس طرح ضلع چاغی کے مختلف سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہونے کا امکان ہے کامیاب امیدواروں نے آرڈرز جاری کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند‘سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی ‘ ڈائریکٹر نظام الدین مینگل ‘ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی امان اللہ نوتیزئی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علم دوستی کے کاوشوں کو بے حد سراہا ہے ۔






