کوئٹہ :بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13طالب علموں سمیت کورونا کے55 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں603 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں55نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد17101ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا13 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار257ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کوروناوائر س سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد166ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید13طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد1023ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے127ٹیسٹ کئے گئے ۔





