کوئی ماں اور بہنوں کی عزت نہیں کرسکتا ہے تو اسے حکمرانی کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ، سردار اختر مینگل

کوئی ماں اور بہنوں کی عزت نہیں کرسکتا ہے تو اسے حکمرانی کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ، سردار اختر مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ملتان: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ عوام نے تاج و تخت گرا دیے ہیں کیونکہ وہ ووٹ کی عزت چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس ملک میں اگر حکمرانی ہو گی تو وہ ووٹ کی ہو گی۔ اختر مینگل نے کہا کہ اگر کوئی ماں اور بہنوں کی عزت نہیں کرسکتا ہے تو اسے حکمرانی کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے پنڈال میں جلسہ کرنے نہیں دیا لیکن لوگ تمامتر رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچے ہیں۔ عوام اپنا حق چاہتے ہیں اور اپنے ووٹ کی عزت کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ سے نا انصافی ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!