نوشکی نامہ نگار /ظہور گل جمالدینی اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر سردار زادہ بہرام خان مینگل نے نوشکی لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ کے خصوصی ہدایت پر نوشکی لیویز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یونین کونسل مل کے علاقہ کچکی سے زیر زمین چھپاے گئے پچاس جریکین میں سینکڑوں لیٹرز خطرناک کیمیکل برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمیکلز اسمگلر افغانستان اسمگل کرکے انھیں مختلف قسم کے منشیات کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا مگر نوشکی لیویز نے منشیات اسمگلرز کا منصوبہ ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف نوشکی لیویز کی کاروائیاں جاری رہیں گے لیویز انسداد منشیات و اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی اور ضلع کو اسمگلنگ سے مکمل پاک کریگی ۔امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ لیویز منشیات، اسلحہ،چھالیہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کے خلاف کاروائیاں کررہی ہے ۔لیویز فورس ہمہ وقت تیار و چوکس ہے ہمارے نوجوان اپنے پوری توانائیاں استعمال کرکے کاروائیاں کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی کاروائیان جاری رہیں گی ۔
