اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے کے کلیے کواپنانا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے” احتیاط علاج سے بہتر ہے”کے کلیے کواپنانا ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں،ہجوم نہیں،ایمان ،اتحاد، ،نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا
