انسدادِ ریپ آرڈیننس2020ء منظور

انسدادِ ریپ آرڈیننس2020ء منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس2020 ء کی منظوری دیدی۔ آرڈیننس کے بعد عورتوں اور بچوں کیخلاف ریپ کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی جبکہ تیز ٹرائل کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔ آرڈیننس2020 کے تحت خصوصی عدالتیں 4ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی، کرائسس سیل 6گھنٹے کے اندر اندر میڈیکو لیگل معائنہ کرانے کا مجاز ہوگا۔ نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر تیار کیا جائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق ریپ کے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ایسا نہ کرنا قابلِ سزا جرم ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!