کورونا وائرس–پاکستان میں دوسری لہر کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 105 اموات-

کورونا وائرس–پاکستان میں دوسری لہر کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 105 اموات-

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور تقریباً ساڑھے 5 ماہ بعد یومیہ اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے، جو دوسری لہر میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں–سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 32 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 731 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 105 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے، جو جون کے بعد سے ایک روز میں یومیہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے-تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ مزید 2 ہزار 265 مریض صحتیاب ہوگئے-یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی جس میں سے 3 لاکھ 88 ہزار 598 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 10 کا انتقال ہوا ہے جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 369 ہے-اگر اس وائرس کی بات کریں تو چین میں گزشتہ برس دسمبر سے شروع ہونے والی اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا-جس کے بعد ابتدائی ایک مہینے تک اس وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل سے جون تک اس وائرس میں تیزی آئی اور جون کے مہینے میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے تجاوز کرگئیں–تاہم پھر جولائی کے آخر میں اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور صورتحال کافی حد تک معمول کے مطابق ہوگئی تھی-جس کے بعد ستمبر کے وسط میں ایک مرتبہ پھر کیسز میں کچھ اضافہ شروع ہوا جو اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت اختیار کرگیا اور اب دسمبر میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے–یومیہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو 16 دسمبر کو مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!