کراچی : سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی کہتی ہیں کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کے گڑھی خدا بخش کے مناظر کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’گڑھی خدا بخش کا مقام اس بات کا گواہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’آج گڑھی خدا بخش میں لوگوں کا ہجوم اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
