حکومت میرج ہال سے منسلک کاروباری طبقہ کو کاروباراپنا کاروبار کھولنے کی اجازت دے ،عبدالرحیم کاکڑ

حکومت میرج ہال سے منسلک کاروباری طبقہ کو کاروباراپنا کاروبار کھولنے کی اجازت دے ،عبدالرحیم کاکڑ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( واحد رئیسانی سے) مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری سید قیوم آغا،آل بلوچستان میرج ہال اینڈمارکی ایسوسی ایشن کے صدر عباس صادق کاسی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میرج ہال سے منسلک کاروباری طبقہ کو کاروباراپنا کاروبار کھولنے کی اجازت دے ۔ تین ماہ سے کاروبار نہ ہونے کے باجود ہزاروں روپے بلوں اور ٹیکس کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں ملازمین کی تنخواہیں واجب الادا ہیں ،مزید کاروبار بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین شاکر کھوکر، جنرل سیکرٹری حاجی محمد ظاہر،نائب صدر ثاقب بنگلزئی،سینئر نائب صدر ادریس زوہیب، فنانس سیکرٹری سید عصمت اﷲ آغا اور انفارمیشن سیکرٹری شمس اﷲ بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے شادی ہال، پکوان، ٹینٹ سروس ، ڈیکوریشن و آرائش اسٹیج ڈیکوریشن، ساﺅنڈ سسٹم اور مووی بنانے کے کاروبار سے منسلک ہزاروں کی تعداد میں غریب مزدور بے روز گار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں تاہم اس دوران حکومت کو ٹیکسوںبجلی اور گیس کے بلوں کی مد میں ہر شادی ہال سے70 ہزار سے ایک لاکھ روپے ادا کئے جاتے رہے ہیں اس کے علاوہ ٹیکسز کی مد میں بھی رقم ادا کی جارہی ہے اس کے باوجود حکومت کو گذشتہ تین ماہ کے دوران اس پیشہ سے منسلک افراد کا کوئی خیال نہیں آیا انہیں صرف صبر کی تلقین کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرج ہال، ٹینٹ سروس اور پکوان کے گوداموں کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں مالکان کے واجب الادا ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی رہائش اور کھانا پینے کی ذمہ داری بھی ان پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ملک میں دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں حکومت میرج ہال سے منسلک کاروباری حضرات کو بھی اپنا کاروبار کھولنے کی اجازت دے مزید کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی سے ہونے والے ملاقات میں انہیں مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ہے اصغر اچکزئی کی قیادت میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حافظ باسط سے بھی ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے ہمیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اُنہوں نے اصغر اچکزئی، بلال کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماﺅں نے تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!