راولپنڈی ،  گھر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد

راولپنڈی ، گھر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

روالپنڈی: اعوان کالونی کے علاقے میں ایک خاتون اور اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی گھر میں مردہ پائی گئیں۔ متوفیہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشان ملے جبکہ اس کی شناخت ہنا کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا گیا کہ خاتون کی موت 3 دن قبل ہوگئی تھی جبکہ بیٹی منگل کی دوپہر میں انتقال کرگئی۔واقعہ سے متعلق اس وقت معلوم ہوا جب متاثرہ خاتون کے والد میاں محمد اشفاق، بیٹی کی جانب سے فون کالز کا جواب نہ آنے پر اس کے گھر گئے اور وہاں اپنی بیٹی اور نواسی کی سڑی ہوئی لاشوں کو پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا بیٹا جب بیٹی کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ ملزم کے گھر والے اور پڑوسی گھر کے باہر کھڑے تھے، جس کے بعد جب وہ اندر گئے تو انہیں بستر پر بیٹی مردہ حالت میں ملی اور اس کا چہرہ بری طرح خراب تھا جبکہ نواسی کی لاش دوسرے کمرے میں تھی۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے ڈان کو بتایا کہ مشتبہ شخص جو محکمہ آئی ٹی میں 17 ویں گریڈ کا افسر ہے وہ کورونا سے متاثر اور ہسپتال میں ہے۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کی موت گیس لیک ہونے کے باعث ہوئی جبکہ وہ اس وقت گھر میں تھا جب لاشوں کو برآمد کیا گیا۔ افسر کا کہنا تھا کہ ’فرانزک رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد اموات کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی، تاہم پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!