وڈھ واقعے کیخلاف لواحقین کا میتوں کے ہمراہ احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

وڈھ واقعے کیخلاف لواحقین کا میتوں کے ہمراہ احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وڈھ :خضدار تحصیل وڈھ کے علاقے سونارو میں گزشتہ شب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں چار افراد کی ہلاکت اور ایک خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کے خلاف اہلِ علاقہ نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج شروع کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے میتیں شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا مو¿قف ہے کہ 10 ستمبر کی رات تقریباً 10 بجے وڈھ کے علاقے سونارو، کلی یار محمد گرگناڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے احتجاج کرنے والے افراد نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد مقامی اور محنت کش شہری تھے دوسری جانب واقعے سے متعلق سرکاری حکام یا فورسز کا مو¿قف تاحال سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے