نیشنل پارٹی آسان اہداف حاصل کر کے دکانداری چمکانا چاہتی ہے ، میر اصغر رند

نیشنل پارٹی آسان اہداف حاصل کر کے دکانداری چمکانا چاہتی ہے ، میر اصغر رند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت( کوہ یار نیوز ) صوبائی مشیر برائے توانائی اور پیپلزپارٹی کے رہنما میر اصغر رند نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی شارٹ کٹ سیاست کا محور عوامی مسائل سے فرار، آسان اہداف پر نشانہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے نیشنل پارٹی ایک بار پھر سستی سیاست، آسان اہداف اور شارٹ کٹ راستوں کے ذریعے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب مکران کا عام آدمی بے روزگاری، بارڈر کی بندش، بدامنی اور معاشی مشکلات کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے تو بڑے سیاسی فورمز اور ایوانوں میں ڈاکٹر صاحب کی آواز کیوں دب جاتی ہے؟ وہاں بلوچ عوام کے بنیادی حقوق، روزگار، بارڈر ٹریڈ اور امن و امان پر کھل کر بات کرنے سے گریز کیوں کیا جاتا ہے؟ تربت پہنچ کر سڑکوں پر شور، احتجاج اور سیاسی چورن بیچنا اگر سیاست کا متبادل سمجھ لیا جائے تو یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ اصل سیاسی امتحان سڑک پر نعرے لگانا نہیں بلکہ ایوان کے اندر کھڑے ہوکر اقتدار کے سامنے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے۔ نیشنل پارٹی کو چاہیے کہ آسان اہداف تلاش کرنے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے ایوانوں میں موجود اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو استعمال کرے، دوغلی پالیسی اور سیاسی مصلحتوں کو ترک کرے اور مکران کے عوام کے حقیقی مسائل پر دوٹوک مو¿قف اختیار کرے۔ کیونکہ عوام اب نعروں سے نہیں، نتائج سے سیاست کا حساب مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے