بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے میں داکٹروں کی کمی اور کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر اپنی ڈیوٹیوں کیساتھ ساتھ صوبے میں کورونا کے آئسولیشن وارڈز میں بھی رضا کارانہ طور پر ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ،، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے ، صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث عوام کومشکلات ہیں ، جب تک ڈاکٹروں کی کمی پوری نہیں ہوتی ہے ینگ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ آئسولیشن وارڈزمیں ڈیوٹی دیں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کابینہ سب سے پہلے اپنی ڈیوٹی آئسولیشن وارڈ میں لگائے گی
