عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاوس میں اہم ملاقات

عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاوس میں اہم ملاقات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں اہم ملاقات کی س میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوران ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!