مستونگ: شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہر کے پبلک مقامات کے ساتھ ساتھ اسٹڈیم روڈ پر واقع قبرستان میں بھی آوارہ کتوں کی آمچگاہ بن چکی ہے۔لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر دعائیں مانگنے سے بھی کتراتے ہے۔عوامی حلقوں نے چیف آفیسر سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصلات کے مطابق مستونگ شہر میں میونسپل کمیٹی حکام کی جانب سے عرصہ دراز سے کتوں کو تلف کرنے کا مہم نہ چلانے کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے جس سے شہری پریشان ہے جبکہ رات کے وقت بازار کے کوئٹہ روڈ اسٹڈیم روڈ بس اڈہ اور شہر کے متصل کلیوں ٹنڈلان ہندومحلہ عزیزآباد بابو محلہ عدالت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کتوں کے غول در غول دھندناتے پھرتے ہیں واضع رہے کہ اب تک آوارہ کتوں کی شہریوں اور خصوصا بچوں کو کاٹنے کی کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہے جبکہ اس کے علاوہ آوارہ کتوں نے نواب نوروز خان اسٹڈیم روڈ کے احاطے میں واقع قبرستان میں بھی ڈیرے ڈال رکھی ہے جہاں سے نہ صرف لوگوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے بلکہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر دعائیں مانگنے سے کتراتے ہے۔۔۔علاقے کی عوامی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر کتامار مہم شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں






