حکومت نے نجی شعبے کو گندم کی لامحدود درآمد کی اجازت دیدی

حکومت نے نجی شعبے کو گندم کی لامحدود درآمد کی اجازت دیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو بغیر کسی حساب کتاب کی پابندیوں کے گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی درآمد پر 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں گندم کی درآمد پر فی الحال قابل اطلاق 6 فیصد اور 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ چھوٹ 5 لاکھ ٹن گندم کی درآمد پر بھی لاگو ہوگی جسے مارچ میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پہلے ہی اجازت دی تھی۔اجلاس کو ملک کی گندم کی ضروریات سے نمٹنے کے اقدامات اور آٹے کی قیمت پر قابو پانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا جس میں گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ اس کی ملک میں مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔فیصلہ کیا گیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کو روکے گی اور ذخیرہ اندوزوں پر کریک ڈاؤن کا آغاز کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!