6نکات پر عملدرآمد میں سست روی ‘ بی این پی کی وفاق سے علیحدگی کی دھمکی

6نکات پر عملدرآمد میں سست روی ‘ بی این پی کی وفاق سے علیحدگی کی دھمکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی نے 6 نکات پر عملدرآمد نہ ہونے پرحکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے حکومت کو پیش کئے گئے6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہو سکا جس پرحکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی سرفہرست لاپتہ افراد کی بازیابی کے برعکس تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی غیرفعال ہو چکی ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے پارٹی رہنماﺅں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفت میں ثواب کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کرسکتے اس حوالے سے جلد اسلام آباد میں موجودہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس سردار اختر جان مینگل کی زیرصدارت ہوگا اور اہم فیصلے متوقع ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!