مالی سال 2020-21ءکا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

مالی سال 2020-21ءکا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:مالی سال 2020-21ءکا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 7294.9 ارب روپے ہے جو کہ رواں مالی سال کے بجٹ سے 11فیصد کم ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وسائل کی دستیابی کا تخمینہ 6314.9 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ نیٹ ریونیو رسدوں کی مد میں 3699.5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وفاق کے ٹیکسز میں صوبوں کا حصہ 2873.7ارب روپے ہوگا جو کہ رواں مالی سال سے 11.7فیصد کم ہے ۔ نیٹ کیپیٹل رسیدوں کا ہدف 1463.2ارب روپے مختص کیا گیا ہے بیرونی رسیدوں کی مد میں 2222.9ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی اخراجات 7994.9 ارب روپے ہونگے ۔ جس میں سے جاری اخراجات 6345ارب روپے ہیں ۔پی ایس ڈی پی سے باہر 70ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات بھی کئے جائینگے حکومت آئندہ مالی سال میں بینکوں سے 916ارب روپے سے زائد کے قرض بھی حاصل کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!