نااہل حکمرانوں نے معیشت تباہ ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ‘ جمعیت نظریاتی

نااہل حکمرانوں نے معیشت تباہ ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ‘ جمعیت نظریاتی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علما ءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوئینر مولناعبدالقادرلونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی معاون کنوئینر حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر شرن سیدان جگدہ پشین ملکیار میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں سے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوچکا بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی بجٹ میں ملازمین کا معاشی قتل کر دیا گیا ہے۔غریب عوام کی زندگیاں کو مزید فاقہ کشی کی دا پر لگا دیا حکومت کے امتیازانہ پالیسیوں کی باعث غریب عوام کی استحصال ہورہی ہےعام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کی بجائے اشرافیہ طبقہ کونوازنے کیلئے عوام کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے حکومت نے ملک سے غربت تو نہیں مکا سکی مگر بجٹ سے غریب مکا کی پالیسی پرعمل شروع کردیا ہےنہوں نےکہا کہ ملک کو سیاسی معاشی میدان میں غلام بنادیا پارلیمنٹ کی فیصلے مقتدر قوتوں کی ہاتھ میں ہے اور معاشی احکامات آئی ایم ایف سے لئے جا رہے ہیں حکومت کے پاس معیشت، سیاست کے میدان میں کوئی اختیار نہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کےدوغلاپن اور جھوٹے دعوں سے ملک وقوم مشکلات و مسائل کی دلدل میں دن بدن دھنستے چلے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ قوم مہنگائی و بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک میں مشکل ترین حالات کا سامنا ہے اس کے باوجود بھی مالی سال کے بجٹ میں عوام کی خون نچوڑاجارہا ہے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کا کوئی توقع نہیں روایتی بجٹ ہے امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے کا ہتھکنڈہ ہے۔ عوام کےبیروزگاری اور دیگر بنیادی وانسانی حقوق کی محرومی سے ان کاکوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی ترقی خوابوں کی دنیا میں کھوئے ہوئے ہے معیشت کوتباہی کی دہانے پر پہنچا کر بھی ترقی کی دعوے کررہے ہیں پاکستان کے موجودہ واجب الادا قرضوں کو ضرب دے کر کئی گناہ بڑھا دیا گیا ہے آج ملک کا ہر طبقہ پریشان حال نظر آرہا ہے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے مزید وصولی کیلئے کمر کس لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!