کورونا کے ایک روز میں مزید 6365 کیسز کا اضافہ، اموات 2663 ہوگئیں

کورونا کے ایک روز میں مزید 6365 کیسز کا اضافہ، اموات 2663 ہوگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 229 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار 663 لوگ وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج (14 جون) کی صبح تک ملک میں وائرس کے 6 ہزار 365 نئے کیسز اور 67 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ روز ایک دن کے سب سے زیادہ 6 ہزار 682 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اموات کا اضافہ 101 تک رہا تھا۔ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس پورے ملک میں پھیل گیا۔ابتدا میں اس وائرس کا پھیلاؤ کم تھا تاہم جوں جوں وقت گزرتا گیا اور اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں ان کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اب یومیہ ہزاروں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ملک میں فروری کے آخر سے مارچ کی 31 تاریخ تک تقریباً 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 26 اموات ہوئیں تھیں۔اپریل کے مہینے میں یہ تعداد بڑھنا شروع ہوئی اور آخر تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور 385 اموات تک پہنچ گئی تاہم مئی کے مہینے میں صورتحال کافی تبدیل ہوگئی اور مجموعی کیسز 71 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات بھی 1500 سے بڑھ گئیں۔جون کے ابتدائی 13 روز میں صورتحال مزید تشویش ناک رہی اور اس عرصے میں 64 ہزار سے زائد نئے کیسز اور ایک ہزار سے اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں نئے کیسز اور اموات کا اضافہ ہوا جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!