ہرنائی: بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پشتون قوم پرست جماعت کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عثمان کاکڑ کابیان پشتون دوستی نہیں بلکہ پشتون دشمنی پرمبنی ہے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے بلوچستان کے پشتون اضلاع کےلئے بڑے اور اربوں روپوں کے میگا پروجیکٹ منظور کرائے ہے جوکہ نام نہاد اور مسترد شدہ ان قوم دشمنوں کےلئے منہ پر ایک طمانچہ ہے پشتون قوم پرست کے جماعت کے صوبائی صدر یہ بات قوم کو واضح کرادے کہ آیا ,ژوب, پشین,لورالائی,دکی,ہرنائی,زیارت،موسیٰ خیل کے اضلاع پشتون قوم کے اضلاع ہے یا نہیں وفاقی پی ایس ڈی پی میں مذکورہ بالا پشتون اضلاع کو وفاقی بجٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل ہے ہرنائی کوئٹہ روڈ، ہرنائی سنجاوی روڈ ، زیارت ٹو کوئٹہ ڈبل وے ، ژوب ٹو کچلاک ڈبل وے روڈ ،زیارت ٹاون پیکج ،دکی ٹو چمالنگ روڈ سمیت دیگر منصوبے شامل ہے کوئی تاریخ میں ثابت کرادے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں وفاق سے اتنے بڑے بڑے پروجیکٹ وفاقی بجٹ میں شامل کیا ہوگا اگر مذکورہ اضلاع اگر پشتونوں کے نہیں تو یہ بتائیں مذکورہ قوم پرست جماعت نے پانچ سال اقتدار میں گزارے صوبے میں گورنر سمیت دیگر اہم وزارتیں انکے ساتھ تھے اور اسکے علاوہ انکے پارٹی کے سربراہ نوازشریف کے خصوصی ایلچی ہونے کے باﺅجود یہ قوم پرست جماعت اپنے دور کا کوئی منصوبہ قوم کو بتائے ان نام نہاد قوم پرستوں کو تنقید برائے تنقید کے سواباقی کچھ نہیں بچا ہوا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا وائرس کی عالمی وباءاور ملک شدید معاشی مشکلات کے باﺅجود بھی وفاق نے بہترین وفاقی بجٹ پیش کیاگیا ہے جس وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ پشتون بیلٹ کو وفاق سے تاریخ میں پہلی بار میگاپروجیکٹ منظورکرائے ہے انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہوچکے اب ان نام نہاد مسترد شدہ قوم پرستوں کے بکھاوے میں نہیں آتے ہے ،پشتون قوم کی پسماندگی کے زمہ دار یہ نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ پشتون قوم پرست جماعت جو برسراقتدار تھی انہیں کیوں پشتون قوم کے مسائل یاد نہیں آئے ,اور اقتدار کے نشے میں اتنے مگن ہوگئے تھے کہ ان سے عوام تو کیا اپنے پارٹی کے اہم عہدیدار اور کارکن مایوس ہوکر سائیڈ پر ہوگئے ہے اور پھر قوم اور اپنی ہی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اقتدار کے دوران بد مست ہاتھی کا کردار ادا کرنے والوں کوعام انتخاب 2018 ءمیں انہیں سبق سیکھانے کےلئے اپنے ہی امیدواروں کو ناکام بنانے کےلئے الیکشن لڑنے کےلئے میدان میں اترآئے تھے انہوں نے کہاکہ ہم سلیکٹڈ نہیں بلکہ عوام اور انکے اپنے پارٹی عہدیداروں ،ورکروں سپوٹروں نے انہیں اپنے ووٹ کی پرچی سے ایسی شکست سے دوچار کیاگیا کہ تاریخ میں یاد رکھے گے انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے پشتون وزراءنے پشتون بیلٹ کی ترقی وخوشحالی کےلئے جو جہدو جہد اور کوششیں کئے ہے اور کررہے ہیں ماضی میں ان قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں نے کئی بار برسراقتدار آنے کے باجود نہیں کئے ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے جو ترقیاتی منصوبے منظورکرائے گزشتہ ستر سالوں میں انکا مثال نہیں ملتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ ہم نے پشتون بیلٹ کےلئے میگاپروجیکٹ منظورکرائے ہے جبکہ پشتون قوم پرست جماعت کے صوبائی صدر بیان جاری کرتا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پشتون اضلاع کو نظرانداز کیا گیا جوکہ افسوسناک اور پشتون قوم کی دشمنی کی مترادف ہے






