کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ‘ لیاقت شاہوانی

کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ‘ لیاقت شاہوانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں کوروناوائرس کی صوررتحال احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے گھمبیرہوئی ہے بلوچستان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کوروناکے 1661کیسز سامنے آئے۔ صوبے میں کورونا کے کیسز جس تیزی سے بڑھ رہے ہیں جولائی کے آخر تک کوروناکے کیسز کی تعداد 20ہزار تک ہوسکتی ہے،یہ بات انہوں نے پیر کو سو ل سیکر ٹریٹ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہی ،انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں 63،فاطمہ جناح اسپتال میں 45 اور بی ایم سی میں نو مریض زیر علاج ہیں،صوبے میں اس وقت کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے،انہوں نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کا آخری دن ہے، ڈبلیو ایچ او کی شرائط اپنی جگہ،اگر احتیاط کی جائے گی تو مکمل لاک ڈاﺅن کی ضرورت نہیں پڑے گی، لاک ڈاﺅن کوئی امن وامان کا مسئلہ نہیں ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لےکر مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیاجائےگا، صوبائی ترجمان نے کہاکہ بلوچستان میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 26,700افراد کو گرفتار کیاگیاہے اور اب تک 1199دوکانیں سیل کی گئی ہیں،،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں پلازمہ تھراپی سے کوروناکے آٹھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پلازمہ تھراپی کے لئے مزید کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کورونا سے صحتیاب ہونےوالے افراد سے اپیل ہے کہ وہ اپنا پلازمہ کا عطیہ کریں،صوبے میں پلازمہ تھراپی سے صحتیابی کی شرح میں اضافے کا امکان ہےانہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوروناکےٹیسٹ کےلئے تین نئی لیبارٹریاں قائم کردی ہیں،،، ٹیلی میڈیسن کا طریقہ علاج بھی شروع کردیاگیاہے،محکمہ صحت کے پاس وینٹلیٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں کوروناسے مصدقہ اموات کی تعداد 85ہے،بلوچستان میں مجموعی طورپر اموات میں 300فیصد تک اضافہ ہواہے، اموات میں اضافہ کی شرح کوروناوائرس کی وجہ سےبڑھی ہے،،ٹڈی دل کے حوالے سے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے تدارک کےلئےپاک فوج کے تعاون سے مختلف علاقوں میں فضائی سپرے جاری ہے، این ڈی ایم اے اور دیگر صوبے اپنی توانائیاں ٹڈی دل کے بلوچستان میں ختم کرنے پر صرف کریں،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹڈی دل کے حوالےسے فرنٹ پر ہے،ایران سے ٹڈی دل پہلے یہاں آئیں گی، صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ کوئٹہ سے خلیجی ممالک کےلئے پروازوں کاسلسلہ شروع کردیاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!